جرمن کنٹینر شپنگ کمپنی ہیپیگ لائڈ اور یونائیٹڈ عرب شپنگ کے درمیان انضمام کا معاہدہ
فرینکفرٹ (اے پی پی) جرمن کنٹینر شپنگ کمپنی ہیپیگ لائڈ اور یونائیٹڈ عرب شپنگ کے درمیان انضمام کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیپیگ لائڈ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی کنٹینر فرم کی تشکیل کیلئے یونائیٹڈ عرب شپنگ کمپنی کے ساتھ انضمام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔تاہم کمپنی نے معاہدے کی دیگر تفصیلات اور مالی معاملات بارے آگاہ نہیں کیا۔