سندھ میں کپاس کی پیدوار محدود ہونے سے کاٹن بحران کا خدشہ

سندھ میں کپاس کی پیدوار محدود ہونے سے کاٹن بحران کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) سندھ میں قیمتوں میں کمی کے باعث کپاس کی پیدوار محدود ہونے سے کاٹن بحران کا خدشہ ملک بھر میں کپاس کی کاشت میں کمی سے ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔پاکستان میں گزشتہ سال کئی لاکھ گانٹھیں کم ہوئی تھی اس سال 30فی صد کم رقبہ پر کپاس کی کاشت سے بحران کے خدشات پیدا ہوگئے ۔زمینداروں اور آباد گاروں کے مطابق مہنگی فرٹیلائزر کھاد ادویات اور دیگر اخراجات کے ساتھ تیار ہونے والی فصل پر لاگت پوری نہیں ہوتی مسلسل نقصان کے بعد کاشتکاروں نے دیگر فصلوں اور پھلوں کے باغات پر توجہ مرکوز کردی ہے۔آباد گاروں نے کہاکہ حکومت نقلی ادویات کھاداور دیگر زرعی جعلسازی سے بھی تحفظ دینے سے گریزاں ہے کاٹن جنرز فتح محمد اور دیگر نے کہا کہ بھارت اور دیگر ممالک سے کپاس کی درآمد سے کاٹن بحران جنم لیتا ہے جس پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید :

کامرس -