جولائی کے دوران آسٹریلیا میں بیروزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ
سڈنی (آن لائن)آسٹریلیا نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح میں کمی ہوئی جس کی وجہ روزگار کے جزو وقتی مواقع میں اضافہ ہے۔محکمہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 5.6 فیصد رہی۔
جون کے دوران بیروزگاری کی شرح 5.7 فیصد رہی تھی۔جولائی کے دوران روزگار کے 48200 جزو وقتی مواقع پیدا ہوئے۔#/s#