وزارت بندر گاہیں و جہاز رانی ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کریگی

وزارت بندر گاہیں و جہاز رانی ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت بندر گاہیں و جہاز رانی سی پیک منصوبے کے تحت ہنر مند افراد کی تیاری کیلئے گوادر میں پاک ،چائنا ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کریگی۔وزارت کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے گوادر پورٹ فری زون،ایکسپورٹ پروسیسنگ زون و دیگر پورٹ و صنعت سے متعلق شعبوں سمیت توسیع کے بعد پورٹ اور صنعتوں کی ضروریات کیلئے ہنر مند افراد کی فراہمی میں مدد گار ہوگا۔انسٹی ٹیوٹ مرکزی عمارت، ایڈمن بلاک،چار ورکشاپس،کیفے ٹیریا، ہوسٹلز، پارکنگ ایریا،ایگزامنیشن بلاک اور ٹیچرز لاجز پر مشتمل ہو گا۔چینی کمپنی آئی پی پی آرپہلے ہی ڈیزائن اور فیزیبلٹی کا جائزہ لے چکی ہے۔ فیزیبلٹی معاہدہ دستخط کیلئے تیار ہے جس کے بعد چینی حکومت منصوبے پر عملدرآمد کیلئے گرانٹ مختص اورکنسٹرکشن کمپنی کا انتخاب کریگی۔

مزید :

کامرس -