شاہین ایئرانٹرنیشنل کے فضائی بیڑے میں نئے ائیربس A319 کا اضافہ

شاہین ایئرانٹرنیشنل کے فضائی بیڑے میں نئے ائیربس A319 کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) شاہین ایئر نے انتہائی مسرت کے ساتھ اپنے فضائی بیڑے میں ایک نئے طیارے کی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔اس نئے ایئر بس A319 کی شمولیت کمپنی کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے جوخود کو ایک نئے انداز میں پیش کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔یہ طیارہ شاہین ایئر کے نئے لوگو سے مزین ہے جو ادارے کے ویژن اور ایوی ایشن کے میدان میں نئے معیارات کے قیام کی درست انداز میں نمائندگی کرتاہے۔جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ نیا طیارہ شاہین ایئر کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اپنی قسم کا پہلا طیارہ ہے جسے نیا شاہانہ اندازعطا کیا گیاہے اوریہ مسافروں کو زیادہ آرام اور سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ اس طیارے کی شمولیت کی صورت میں کمپنی کا مقصد مسافروں کومحفوظ اور باکفایت فضائی سفر فراہم کرنااوراپنے مشن کی نئے سرے سے وضاحت متعین کرنا ہے۔ برانڈ کی نئی شناخت شاہین ایئرکے فلسفہ پر تعمیرکی گئی ہے۔یہ لوگو تخلیق سے بڑھ کر کمپنی کے پیشہ ور عملہ کی جانب سے خدمت، وقت کی پابندی ، اعتماد اورحقیقی مہمان نوازی کی علامت ہے۔ یہ نہ صرف شاہین ایئرکے نیٹ ورک کی وسعت کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ اس خواب کی تعبیر ہے جس کی بنا پر شاہین ایئرپاکستان اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا کو اعلیٰ اقداراور پائیدار روابط فراہم کرتا ہے۔شاہین ایئر کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے چیئرمین کاشف صہبائی نے کہا،’’یہ شاہین ایِئرکے لیے ایک یادگار لمحہ ہے جب ہم اپنے برانڈ کی نئی شناخت پیش کر رہے ہیں۔ یہ نہ صرف ہماری پرجوش اقدار کا عملی اظہار ہے بلکہ ہمارے روشن مستقبل کا پیش رو بھی ہے۔اس نئے طیارے کی موجودگی سے ہم مزیدمضبوط ہوں گے اوراس مسابقتی صنعت میں مزید ترقی کر سکیں گے۔‘‘

مزید :

کامرس -