حکومت ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے تاجر دوست پالیسیاں استعمال کرے : پیاف

حکومت ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے تاجر دوست پالیسیاں استعمال کرے : پیاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ فوری طور پر ایس آر او1035واپس لے کیونکہ اس ایس آر او کے تحت731اشیاء پر 10سے 80فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کا باعث بنے گا. دس روز میں دوسرا منی بجٹ دیا گیا ہے ۔ گزشستہ ہفتے 300 اشیاء کی درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا تھا اب ایف بی آر نے 731 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی مین 80 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ ایمانداری سے ٹیکس دینے والے طبقہ پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے حکومت کو ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے دوسرے ذرائع اور مثبت تاجر دوست معاشی پالیسیاں استعمال کرنی چاہیے کیونکہ اس طرح ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔تاجر وصنعتکا ر بشمول جنرل پبلک پر منفی اثرات مرتب ہونگے کونکہ ان اشیاء میں سے بیشتر کا تعلق روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء سے ہے۔ ڈیوٹیز کا مقصد درآمد ی بل کو کم کرناتو ٹھیک ہے مگر صنعتی استعمال کیلئے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سے صنعتوں کے لیے درآمد کیا گیا خام مال مہنگا ہوگا جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گے جس کے باعث ملکی برآمدات جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں ان میں مزید کمی ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے حکومتی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے تاجروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیاف عہدیداران نے متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آرڈیRDکے زمرے میں 5فیصد سے لیکر80فیصد تک تقریباًتمام اشیاء جو731بنتی ہیں ان پر امپورٹ کسٹم میں RDلگائی ہے اسے فوراً ختم کیا جائے ۔

مزید :

کامرس -