16.4ملین ایکڑ پر گندم کاشت کرنے،20ملین ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کردیا،وزیر زراعت

16.4ملین ایکڑ پر گندم کاشت کرنے،20ملین ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کردیا،وزیر زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں امسال 16.4ملین ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے اور 20ملین ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت صوبے کے 12اضلاع میں سیم وتھور کے سدباب کا 5سالہ منصوبہ شروع کررہا ہے جس کے تحت کسانوں کو نصف قیمت پر جپسم مہیا کی جائے گی۔ محکمہ زراعت کے افسروں کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کسان پیکیج کے زبردست نتائج سامنے آرہے ہیں اور پہلی بار کسان کے اندر یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ حکومتی سطح پر زرعی معیشت کے استحکام پر مربوط انداز میں توجہ دی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈرپ اور سپرنگلزسہولت کے حامل کاشتکاروں کو سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب کیلئے 80فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ گزشتہ برس ڈیڑھ ہزار ایکڑ پر 130سولر ٹیوب ویل مہیا کئے گئے۔
اور امسال مزید10ہزار ایکڑ پر سولر ٹیوب ویل لگانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔یہ سکیم تمام اضلاع کیلئے یکساں ہے تاہم اس کیلئے ڈرپ اور سپرنگلزسسٹم کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کپاس کی بمپر فصل پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اللہ کے خاص کرم سے حالیہ برسوں میں تمام بڑی فصلوں کی بمپر پیداوار حاصل ہوئی۔کسانوں کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

مزید :

کامرس -