وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا چیمبر کو ذاتی بلڈنگ بنانے کےلئے کمپنی باغ میں جگہ دینے کی منظوری دیدی
سرگودھا (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا چیمبر آف کامرس کو اپنی ذاتی بلڈنگ بنانے کےلئے کمپنی باغ میں جگہ دینے کی منظوری دیدی ہے ذرائع کے مطابق صدرسرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا فضل الرحمن کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اپنی عمارت بنانے کےلئے باغ جناح میںجگہ مختص کرنے کی منظوری دے دی اس وقت سرگودھا چیمبر آف کامرس سیٹلائٹ ٹاﺅن میں کرائے کی بلڈنگ میں کام کررہا ہے جس پر گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری پبلک افیئرز پنجاب غلام رسول شاہد کی طرف سے ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان کو ایک مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 یوم کے اندر چیمبر آف کامرس کےلئے مختص کی گئی جگہ کی فزیبلٹی رپورٹ بناکر حکومت کو ارسال کریں۔
تاکہ اس پر جلد از جلد کام شروع کیا جاسکے۔