کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12ارب 9کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12ارب 9کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 148 اعشاریہ 5 فیصد سے تجاوز کرکے 12 ارب 9 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2016-17 کے دوران یہ خسارہ 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا جبکہ تجارتی اشیا میں توازن کا خسارہ مالی سال2015-16کے 19 ارب 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 26 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔موجودہ حکومت برآمدات کو بڑھانے میں ناکام رہی جبکہ گذشتہ 4 برسوں کے دوران برآمدات بڑھنے کے بجائے تنزلی کا شکار رہی، جس کی وجہ سے حکومت کے لیے تیزی سے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کو متوازن رکھنا بہت مشکل ہورہا ہے۔موجودہ مالی سال کے دوران گڈز اینڈ سروسز میں توازن کا خسارہ مالی سال 2015-16کے 22 ارب 70 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 30 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

مزید :

کامرس -