تاجروں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ‘ پیاف

تاجروں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر)پیاف نے کہا ہے کہ تاجربرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، تاجر برادری کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور نامساعد حالات کے باوجود ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لہٰذا تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے پیاف ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے ہمراہ پٹیالہ گراؤنڈ لنک میکلور روڈ کے تاجروں کی طرف سے دیئے گئے پر وقار استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مارکیٹس سے متعلقہ تمام مسائل حل کئے جائیں۔ مارکیٹس میں لوڈ شیڈنگ اور روڈز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سے تاجروں کے کاروبارر متاثر ہو رہے ہیں حکومت فی الفور مارکیٹس میں لوڈ شیدنگ کا خاتمہ یقینی بنائے۔
اورسڑکوں کے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرے۔ سمال اور میڈیم سکیل صنعتوں کے لئے ارزاں نرخوں پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس کم ہو سکے۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ نئی انڈسٹری کو رعایت اور چھوٹ کے معاملے پر لوکل انڈسٹری اورمقامی تاجروں کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -