اپریل میں بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو میں 9.7فیصداضافہ ہوا

اپریل میں بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو میں 9.7فیصداضافہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ء میں اپریل کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ( ایل ایس ایم ) کی شرح نمو میں9.7فیصد جبکہ مئی کے دوران 6.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح ترقی 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایل ایس ایم کا شعبہ مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں80 فیصد جبکہ مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی ) میں10.7 فیصد کا حصہ دار ہے جبکہ مینوفیکچرنگ کی چھوٹی صنعتوں کا جی ڈی پی میں حصہ1.8 فیصد اور مینوفیکچرنگ میں13.7 فیصد ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ میں چمڑے ، انجنئیرنگ مصنوعات، ربڑ مصنوعات اور کیمیکلز کی صنعتوں کی کارکردگی میں کمی جبکہ آئل ریفائنری ، پیپر اینڈ بورڈ، پٹرولیم مصنوعات ، آئرن اور سٹیل اور ادویہ سازی ، تمباکو اور الیکٹرانکس سمیت ٹیکسٹائلز کی صنعت کی شرح ترقی میں اضافہ کے باعث ایل ایس ایم کے شعبہ کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -