30جون کو مالی سال ختم ہونے والی کمپنیاں بھی مالیاتی سٹیٹمنٹ تیارکرسکیں گی

30جون کو مالی سال ختم ہونے والی کمپنیاں بھی مالیاتی سٹیٹمنٹ تیارکرسکیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) کمپنیز ایکٹ 2017ء کے مطلوبات کے مطابق مالیاتی گوشواروں کی تیاری میں درپیش عملی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ایس ای سی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام کمپنیاں جن کا مالی سال30جون2017 یا اس سے پہلے ختم ہوچکا ہے وہ 1984ء کے تنسیخ شدہ کمپنیز آرڈیننس کے مطابق اپنے مالیاتی سٹیٹمنٹ تیار کرسکیں گی۔ ان میں 30جون سے پہلے تک کیلئے سہ ماہی اور عبوری مدت کے مالیاتی سٹیٹمنٹ بھی شامل ہیں۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ نئے مطلوبات کااطلاق ان کمپنیوں پر ہو گا جن کے مالی سال کا اختتام 30جون 2017ء کے بعد ہو تا ہے۔ یاد رہے کہ نیا کمپنیز ایکٹ 30مئی 2017ء کو نافذ العمل ہوچکا ہے اور اس میں کمپنیوں کی جانب سے مالیاتی سٹیٹمنٹ کی تیاری کے ضمن میں نئے مطلوبات لاگو کئے گئے ہیں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اس ضمن میں کمپنیوں کی جانب سے نئے نافذ العمل ہونے والے کمپنیز ایکٹ 2017ء کے مطابق مالیاتی گوشواروں کی تیاری کے حوالے سے مذکورہ بالا اثر کا حامل وضاحتی مراسلہ جاری کیا ہے۔

مزید :

کامرس -