یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور کیج بزنس سکول فرانس کی چوتھی بین الاقوامی بزنس مینجمنٹ کانفرنس کا آغاز آج ہو گا

کامرس


لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاھور اور کیج (KEDGE) بزنس سکول فرانس کے اشتراک سے چوتھی بین الاقوامی بزنس مینیجمنٹ کانفرنس آج اور کل یو سی پی کمپس میں منعقد کی جائے گی ۔کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب کے مہمان خصوصی جناب سید علی رضا گیلانی ، وزیرہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین چیئر مین پنجاب ہائیر ایجوکیشن ہوں گے۔پاکستان سے منظورالحق ملک ، وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی ، فیصل نثار جنرل مینجر ذونگ ، طاھر ملک ،سی ای او، ٹریفکو گروپ آف کمپنیز ، محترمہ نینااکبر ، سی ای او سکھ چین کلب ، اور اظہر نور ، جنرل مینجر مارکٹینگ ملت ٹریکٹرز پینلسٹس ہونگے ۔