برطانیہ کی لنکن یونیورسٹی کی لاہورنالج پارک میں کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی

برطانیہ کی لنکن یونیورسٹی کی لاہورنالج پارک میں کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک )برطانیہ کی صف اول کی جامعہ، یونیورسٹی آف لنکن، نے لاہور نالج پارک میں اپنا کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز برطانوی یونیورسٹی کے وفد نے لاہور نالج پارک کمپنی کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقات کی۔ مہمان وفد میں یونیورسٹی کے ڈین ڈیوڈ کوبہام اور وزٹنگ فیلو ڈاکٹر ترمیت کور شامل تھیں۔ لاہور نالج پارک کمپنی کے چئیرمین نے برطانوی یونیورسٹی کے فود کو لاہور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے منصوبے سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی یونیورسٹی کو حکومت پنجاب کی طرف فراہم کی جانے والی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لاہور نالج پارک میں اپنا کیمپس قائم کرنا چاہیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کوبہام نے کہا کہ لاہور نالج پارک اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ایک نہایت اہم موزوں منصوبہ ہے۔ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی ڈیٹا سائنس، آرٹیفیشل انٹیلی جینس، میکا ٹرونکس اور روبوٹکس کے شعبوں میں ڈگری پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دونوں اداروں نے باہمی ملاقات کے آگے بڑھاتے ہوئے اس منصوبے کے حتمی شکل دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ لنکن یونیورسٹی کا شمار برطانیہ کی صف اول کی 30 جامعات میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور بزنس کی تعلیم میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ جبکہ لاہور نالج پارک کمپنی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت کا خصوصی منصوبہ ہے جو امریکہ کیسٹینڈفرڈ ریسرچ پارک کی طرز پر قائم کیا جا رہا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر برطانوی وفد کو لاہور نالج پارک کے لئے مختص جگہ کا دورہ کروایا گیا۔

مزید :

کامرس -