پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی کنزیومر مارکیٹ ہے :منظورالحق ملک

پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی کنزیومر مارکیٹ ہے :منظورالحق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی کنزیومر مارکیٹ ہے جس کی آبادی 20 کروڑ سے زائد ہے جس میں 55 فیصد تعداد نوجوانوں کی ہے ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہارفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین و نائب صدرمنظور الحق ملک کی نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او)کلب ورلڈ وائڈکے 15 رکنی وفد کا فانڈر چےئرمین ڈاکٹر جوزف کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سی ای او کلب ورلڈ وائڈکے چےئرمین ڈاکٹر خوزف نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ سی ای او کلب ورلڈ وائڈکا مقصد پوری دنیا کے کاروباری افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے ۔ سی ای او کلب ورلڈ وائڈ، پاکستان چیپٹرکا قیام اڑھائی سال قبل کیا گیا جس کا مقصد کاروبار کا فروغ اور مقامی کاروباری برادری سے بہتر تعلقات قائم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں ایف پی سی سی آئی کا تعاون درکار ہے ۔ مستقبل میں کاروباری برادری کی بہتری کے لئے دنیا کے 300 بہترین سپیکر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ میں گزشتہ 35 سال سے کاروباری برادری کی بہتری کے لئے کام کر رہا ہوں اور آ ئند ہ بھی کرتا رہوں گا۔

سی ای او کلب ورلڈ وائڈکے ساتھ ہم بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو کاروبار کے لئے سازگار ملک بنانا چاہتے ہیں ۔ منظور ملک نے مزید کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع تر مواقع موجود ہیں جن میں سیاحت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، ڈیری ، زراعت، روئی، چاول اور معدنیات سمیت دیگر شعبے نمایاں ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی کے دروازے سی ای او کلب کے لئے ہمیشہ کھولے ہیں اور مستقبل میں ہم سی ای او کلب ورلڈ وائڈ کے ساتھ کام کرنے کا بھرپور عزم رکھتے ہیں۔

مزید :

کامرس -