پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا وفد کامیاب کاروباری دورے کے بعدواپس آگیا

پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا وفد کامیاب کاروباری دورے کے بعدواپس آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن اور ایوان صنعت و تجارت لاہور کا وفد خامس سعید بٹ کی سربراہی میں فرینکفرٹ، برسلز اور ایمسٹرڈم کے کامیاب کاروباری دورے کے بعد پاکستان واپس آگیا ہے۔ وفد میں فیاض احمد قادری، صغیر حیات بٹ، ملک محمد حنیف، محمد نعیم،مرزاقاسم، نوید اختر شیخ اور عابد حمید وارث شریک تھے ۔ خامس سعید بٹ نے بتایا کہ وفد کا یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور تاجروں کے ساتھ بڑ ی اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وفد نے دورے کے دوران فرینکفرٹ بک فیئر میں شرکت کی جو بین الاقوامی ایونٹ اور ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ وفد نے پاکستانی قونصل جنرل ندیم احمد اور کمرشل قونصلر خرم نعیم سے بھی ملاقاتیں کیں اور تاجروں کے لیے ملاقاتوں کا بندوبست کرنے پر ان کی تعریف کی۔ وفد نے چیمبرز اور کاروباری تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر وفد کا دورہ بہت مفید رہا۔

مزید :

کامرس -