پاکستان میں موٹرولا کے موٹو ای 4 اور موٹو ای 4 پلس اسمارٹ فون متعارف

پاکستان میں موٹرولا کے موٹو ای 4 اور موٹو ای 4 پلس اسمارٹ فون متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ٹیکنالوجی کمپنی لینوو (Lenovo) نے اپنے ذیلی ادارے موٹرولا موبلٹی کے ذریعے پاکستان میں موٹو ای 4 (Moto E4) اور موٹو ای 4 پلس (Moto E4 Plus)کے نام سے اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔آج مارکیٹ میں مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ان ڈیوائسز میں بہت سے آپشنز یکساں ، ایک جیسے متوقع فیچرز اور مختلف معیار کے ساتھ مارکیٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس اپنے معیار اور ضروریات پوری کرنے کے لئے محدود سے آپشنز رہ جاتے ہیں۔تاہم موٹو ای 4 اور موٹو ای 4 پلس دیکھنے میں خوبصورت اور بڑی تبدیلیوں کے ساتھ آپ کو تمام اہم چیزیں اپنی مطلوبہ قیمت کے اندر فراہم کرتے ہیں جیسے پورے دن کی بیٹری، غیرمعمولی ڈسپلے اور جدید کیمرے کی خصوصیات ہیں۔ موٹو ای 4 میں شاندار 5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے اور نفیس میٹل ڈیزائن ہے۔ یہ تیزی کے ساتھ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتا ہے اور آسانی سے ویڈیوز کی اسٹریمنگ کرتا ہے اور یہ چیزیں کواڈکور پروسیسر اور موٹو ای 4 کی 4Gاسپیڈ سے چلتی ہیں۔ موٹو ای 4 میں 8 میگا پکسل کا آٹو فوکس کیمرا ہے، اس لئے آپ بہترین تصویر حاصل کرنے کا کبھی کوئی موقع ضائع نہیں کرپائیں گے۔ اس کے علاوہ اس کا 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا کم روشنی میں بھی بہترین سیلفی لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ موٹو ای 4 میں 2800 ایم اے ایچ کی لمبی بیٹری ہے جس کی وجہ سے آپ کو دن بھر ری چارجنگ کی فکر نہیں ہونی چاہیئے۔
اسکا دوسرا اسمارٹ فون موٹو ای 4 پلس میں ایچ ڈی ڈسپلے اور مزید زیادہ بیٹری بھی ہے۔ موٹو ای 4 پلس میں 5.5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ہے، یہ اسمارٹ فون ہموار دھاتی سطح کا حامل ہے اور ایک بار ہاتھ میں پکڑنے کے بعد اسے واپس رکھنے کا دل نہیں کرتا ۔ اس کی 5000 ایم اے ایچ کی انتہائی طاقتور بیٹری ہے، اس وجہ سے اسکی چارجنگ سے صارف بالکل بے فکر ہوجاتے ہیں۔ جب چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وقت موٹو ای 4 پلس 10 واٹ کے تیزرفتار چارجر کے ساتھ کام کرتا ہے اور چند منٹ کی چارجنگ سے ہی کئی گھنٹے استعمال کے لئے بیٹری حاصل ہوجاتی ہے۔

مزید :

کامرس -