بجلی کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے: عارف قاسم

بجلی کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے: عارف قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں1روپے90پیسے فی یونٹ کمی کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث پیداوار ی لاگت بڑھنے سے مہنگی پیداوار کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث برآمدات میں تیزی سے کمی ہورہی ہے اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عارف قاسم نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق مستقل بنیادوں پر کیا جائے اور صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی ہوسکے۔
اور ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے پرائیویٹ پاور پلانٹ پر انحصار کم کیا جائے اور پن بجلی منصوبے شروع کیے جائیں کیونکہ تھرمل بجلی مہنگی جبکہ ہائیڈل بجلی سستی اور عوام اور صنعتکاروں کے مفاد میں ہے ۔

مزید :

کامرس -