سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا اجلاس عام کا انعقاد ‘ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انتخاب
لاہور(پ ر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا غیر معمولی اجلاس عام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ کمپنیز ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 159 (سابقہ کمپنیز آرڈننس 1984 ء کی دفعہ 178) کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 13ڈائریکٹرز کا انتخاب کیا گیا۔ یہ بورڈ آف ڈائریکٹرز 3سال کی مدت کے لئے منتخب کئے گئے ہیں جن کی مدت 26جون، 2017سے شروع ہوگی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لئے 15امیدواران نے درخواست جمع کرائی تاہم 2امیدواران انتخابات سے پہلے دستبردار ہوگئے۔ منتخب ہونے والے ڈائریکٹرز میں محمد سعید مہدی، محمد جلال سکندر سلطان، محمد عامر قوی، قاضی محمد سلیم صدیقی، شاہد محمود ، محمد جہانزیب خان، میاں مصباح الرحمن، سجاد حسین، احمد عقیل، مرزا محمود احمد، منظور احمد، مصطفی احمد خان اور نوید کامران بلوچ شامل ہیں۔