رواں مالی سال مشینری کی درآمدات 39.97فیصد بڑھ گئیں :ادارہ شماریات

رواں مالی سال مشینری کی درآمدات 39.97فیصد بڑھ گئیں :ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا مئی کے دوران مشینری کی درآمدات میں39.97 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 10.883 ارب ڈالر مالیت کی مشینری درآمد کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران درآمد کی گئی مشینری میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری ، برقی آلات وغیرہ اور تعمیراتی مشینری کی درآمدات کا حصہ مشنیری کی مجموعی قومی درآمدات کے 50 فیصد کے قریب رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات می70.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کا حجم 2.839 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ برقی آلات کی درآمدات میں26.83 فیصد کے اضافہ سے درآمدات 2.118 ارب ڈالر اور تعیمراتی مشینری کی درآمدات میں69.53 فیصد کے اضافہ سے درآمدی بل467.996 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ مشینری کی درآمدات میں اضافہ سے اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید :

کامرس -