جی ایس ٹی میں 11فیصد کمی ، ٹریکٹرز کی پیداوار 100فیصد بڑھ گئی

جی ایس ٹی میں 11فیصد کمی ، ٹریکٹرز کی پیداوار 100فیصد بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی پیداوار میں تقریبا 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ملک میں گاڑیاں تیار کرنے والے اداروں اورکمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما)کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں فئیٹ ٹریکٹرز اور الغازی ٹریکٹرزنے ٹریکٹروں کے 3867 یونٹس تیارکیے جن میں سے 3487 یونٹس کی فروخت ہوئی، ملت ٹریکٹررزنے اس عرصے کے دوران 6326 یونٹس تیارکیے جن میں سے 6306 یونٹس کی فروخت ہوئی۔ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں فارم ٹریکٹررز کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں مجموعی طورپر 100 فیصداضافہ ہواہے۔
،ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ٹریکٹرز پر جنرل سیلزٹیکس میں 11 فیصد کی کمی کے بعد ٹریکٹرزکی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا اورٹریکٹرتیارکرنے والے پلانٹس طلب کوپورا کرنے کیلئے دوشفٹوں میں کام کررہے ہیں۔

مزید :

کامرس -