بینک آف پنجاب نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

بینک آف پنجاب نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) بینک آف پنجاب، جو کہ پاکستان کا ایک ابھرتا ہوا بینک ہے، نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ تقویٰ اسلامک بینکنگ، بینک آف پنجاب نے نویں انٹرنیشنل اکنامکس سمٹ ’’روس اور اسلامی دنیا: کا زان سمٹ 2017ء کے دوران بینک آف کازان، تا تارستان کے ساتھ ایک ایم او یو (میمورینڈم آف انڈرسٹیڈنگ) پر دستخط کئے ہیں۔ یہ کانفرنس روس کی جمہوریہ تارستان کے شہر کازان میں مئی 20-18، 2017ء کے دوران منعقد ہوئی۔ ایم او یو (میمورینڈم آف انڈسٹینڈنگ) پر دستخط کیلئے تقویٰ اسلامی بینکنگ، بینک آف پنجاب کی جانب سے عمر اقبال شیخ (ہیڈ اسلامک بینکنگ) اور بینک آف کازان کی جانب سے بینک کے صدر آسکر پروکوپیو نے اپنے اداروں کی نمائندگی کی ۔ اس ایم او یو کے تحت پاکستان اور روس کے درمیان اسلامک بینکنگ میں تعاون ، معلومات کا تبادلہ اور باہمی تعلقات کو بڑھایا جائے گا۔اس کانفرنس کا مقصد روس اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے درمیان تجارت اور معیشت، سائنسی تکنیکی، معاشرتی اور کلچر سے متعلق روابط کو بڑھانا تھا۔ کازان کانفرنس 2017ء کا بنیادی نقطہ بین الاقوامی معاشی تعلقات کے تناظر میں اسلامی انویسٹمنٹ کا فروغ تھا۔ کانفرنس میں تقریباً تمام بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز بشمول اکاؤنٹنگ اینڈ ڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشن، بحرین انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس، اسلامی بینکاری، حلال فوڈ کی تنظیموں اور (او آئی سی) کے ممبر ممالک کی نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -