آبی ذخائر

آبی ذخائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر )تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد138400 کیوسک اور اخرج 104600کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد62300 کیوسک اور اخراج 62300کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کیآمد61400کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 43500 کیوسک اور اخراج 17100 کیوسک رہا ریکارڈ کیا گیا۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد163800کیوسک اور اخراج 156800 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کیآمد164200 کیوسک اوراخراج 150000 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد125700کیوسک اور اخراج107600 کیوسک، پنجند بیراج میں پانی کیآمد11000 کیوسک اور اخراج زیرو، گدو بیراج میں پانی کی آمد 84500 کیوسک اور اخراج 76600 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد60100 کیوسک اور اخراج 18400 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کیآمد11100کیوسک اور اخراج زیرو ریکارڈ کیا گیا۔تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1431.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.951ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1147.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.876 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ ریز روائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.232ملین ایکڑ فٹ رہا۔

مزید :

کامرس -