سوتی دھاگہ کی درآمد پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے

سوتی دھاگہ کی درآمد پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اپیریل فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوتی دھاگہ کی درآمد پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے جس سے تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی کیونکہ درآمد کیا جانے والا سوتی دھاگہ تیار ملبوسات میں استعمال ہونے والا خام مال ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تیار ملبوسات کی سالانہ ملکی برآمدات 5.3 ارب ڈالر سالانہ کے قریب ہیں اور تیار ملبوسات کا شعبہ ملک میں لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔اے پی ایف کے حکام نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ سوتی دھاگے کی درآمد پر عائد ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے جس سے مقامی صنعت کے فروغ میں مدد حاصل ہو گی


اور تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات کے اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مدد حاصل کی جا سکے گی۔#/s#

مزید :

کامرس -