ترکی کی یورپ سے ایک لاکھ 13 ہزار ٹن مکئی، 23 ہزار ٹن گندم کی خریداری
ہیمبرگ (اے پی پی) ترکی نے ٹیندرڈ کے ذریعے 113,400ٹن یورپین مکئی خرید لی جو کہ ترکی کی مختلف بندرگاہوں پر 27 نومبر سے 10دسمبر کے دوران پہنچیں گی۔اجناس کی عالمی مارکیٹ میں ترکی اس وقت اجناس کی خریداری میں انتہائی سرگرم ہے، ترکی نے ملوں میں استعمال ہونے والی 2 لاکھ 30 ہزار ٹن یورپی گندم اور چارے کے لئے استعمال ہونے والی 96 ہزار ٹن جوار بھی خریدی ہے۔