امریکا میں نئے مکانوں کی فروخت 7ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکا میں نئے مکانوں کی فروخت 7ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکا میں نئے مکانوں کی فروخت 7ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق فروری کے مہینے میں ملک میں نئے مکانات کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ کے دوران مجموعی طور پر5 لاکھ92 ہزار یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی اور یوں اضافے کی شرح 6.1فیصد رہی جو جولائی 2016ء کے بعد بلند ترین شرح ہے۔

مزید :

کامرس -