قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 163ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی

قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 163ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال 2016۔17ء میں قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 163 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ سنٹرل ڈئریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 15 مارچ 2017ء4 تک قومی بچت کی مختلف سکیموں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کیلئے سرمایہ کاری کا ہدف 228 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2015۔16ء کے لئے 218 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ حکومت نے قومی بچت کی سکیموں پر دیئے جانے والے منافع جات کی شرح میں اضافہ کی منظوری دی ہے جس سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -