تائیوان کی حکومت کا معیشت کو سہارا دینے کیلئے 29 ارب ڈالر مالیت کے پیکج کا اعلان

تائیوان کی حکومت کا معیشت کو سہارا دینے کیلئے 29 ارب ڈالر مالیت کے پیکج کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تائپے (اے پی پی) تائیوان کی حکومت نے معیشت کو سہارا دینے کیلئے 29 ارب ڈالر مالیت کے ایک پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق امریکا اورچین کے ساتھ تجارت میں غیریقینی صور تحال کے باعث تائیوان کی حکومت نے ملک کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اس پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیکج 8سال کے عرصہ پر محیط ہوگا اور اس دوران ریل ، پانی، ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق کئی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔تائیوان کی کابینہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس عرصہ کے دوران 40 ہزار سے لے کر50 ہزار تک نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی ۔

مزید :

کامرس -