وزیرستان میں گومل زام ڈیم کی تعمیر کا کام آئندہ سال مکمل کرلیا جائیگا
اسلام آباد (این این آئی)جنوبی وزیرستان ایجنسی میں گومل زام ڈیم کی تعمیر کا کام آئندہ سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائیگا۔سرکاری ریڈیو کے مطابق منصوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی معاونت سے مکمل کیا جا رہا ہے ٗ گومل زام ڈیم پر اخراجات کا تخمینہ تین ارب روپے ہے ۔ منصوبہ کی تکمیل سے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں ایک لاکھ 91ہزار ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔