سندھ سے تیل کے نئے ذخائر دریافت ،1ہزار 95 بیرل تیل یومیہ حاصل ہو گا

سندھ سے تیل کے نئے ذخائر دریافت ،1ہزار 95 بیرل تیل یومیہ حاصل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹنڈوالہ یار(آن لائن)سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار سے تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس ملک کو زرمبادلہ کی مد میں لاکھوں ڈالر کا فائدہ ہو گا۔ او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے علاقے میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے1ہزار 95 بیرل تیل یومیہ حاصل ہو گا۔ اس وقت ملک میں تیل کی اوسط پیداوار90 ہزار بیرل یومیہ ہے جبکہ ملک کی اوسط طلب 5 لاکھ بیرل یومیہ ہے ۔

مزید :

کامرس -