ویٹرنری یونیورسٹی میں ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن کی حلف بر داری کی تقر یب کا انعقاد
لاہور(کامرس رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روزٹیچنگ سٹا ف ایسو سی ایشن کی تقر یب حلف بر داری منعقد ہو ئی جس کی صدارت وا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی۔ ڈاکٹرپا شا نے ٹیچنگ سٹا ف ایسو سی ایشن کے نئے( صد ر)پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف سمیت دیگر عہدے داران جن میں ڈا کٹر نور خان( نا ئب صدر)،ڈا کٹر را نا محمد ایو ب( جنر ل سیکر ٹری)، رفعیہ کر ن زاہد( جا ئنٹ سیکر ٹر ی) ،ڈا کٹرمحمد طیب (فنانس سیکر ٹری) کا حلف لیا۔اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈ اکٹر پا شا نے و یٹر نر ی یو نیو ر سٹی کے تما م اسا تذ ہ کی کا و شو ں اور پیشہ وارا نہ اعلی خد ما ت کی تا ئید کی ۔ انہوں نے کہا تمام سٹاف کی اجتما ئی کا وشو ں کا ثمر ہے کہ یو نیورسٹی تیزی کے ساتھ اپنی تر قی کی منا زل طے کر رہی ہے نیز کہا کہ سی پیک میں شعبہ لا ئیو سٹاک اور ایگر ی کلچر کی تر قی کے لیئے بے پنا ہ موا قع موجود ہیں اور ہمیں ان مو اقعوں سے بھر پور فا ئدہ اُ ٹھا نا چا ہیے ۔قبل ازیں ڈاکٹر کامران اشر ف نے ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن کی فلا ح سے متعلقہ مختلف پہلو ؤں پر بات کی نیز ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن اور یو نیورسٹی کی لیڈر شپ کے سپورٹ اور مثبت کردار کی بھی تعر یف کی۔