لاہور میں ہونے والا بم دھماکا انتہائی بزدلانہ اور سفاکانہ فعل تھا،راؤ خورشید

لاہور میں ہونے والا بم دھماکا انتہائی بزدلانہ اور سفاکانہ فعل تھا،راؤ خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین راؤ خورشید علی نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کو انتہائی بزدلانہ اور سفاکانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد انسانیت سے گرے ہوئے درندے ہیں جن کو انسان کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے،دہشت گردانہ کاروائیاں کر کے اور معصوم اور نہتے لوگوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔لاہور کی تاجر برادری اور عوام سکیورٹی اداروں اور پولیس کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ زندہ دلان لاہور کو محفوظ شہر بنانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے سیف سیٹی پراجیکٹ ڈیزائن کیا گیا تھا جس پر 12 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ۔اس منصوبے کے تحت لاہور بھر میں 8 ہزا ر کلوز سرکٹ کیمروں کو نصب کیا جانا تھا تاہم سیف سٹی منصوبے کے تحت محض 15 کیمرے ہی لگائے جا سکے جن میں متعدد بند و فنگشنل ہی نہ ہو سکے ،جو سیف سٹی پراجیکٹ کی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف خود انتہائی متحرک آدمی ہیں ان کو فوری طور پر سیف سٹی پراجیکٹ پر نااہلی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنیوالوں کا سختی سے نوٹس لیں ، انہوں نے کہاکہ لاہور بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر پوری قوم سوگوار ہے اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

مزید :

کامرس -