چین ‘ اہم صنعتی فرموں کے منافع میں اضافہ

چین ‘ اہم صنعتی فرموں کے منافع میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی) چین کی اہم صنعتی فرموں کے منافع میں جون میں اضافہ ہوا ہے۔یہ بات جمعرات کو جاری کئے جانیوالے سرکاری اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔قومی شماریات بیور و (این بی ایس ) کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ اہم صنعتی فرموں کے منافع میں 19.1فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا جو کہ مئی کے 16.6فیصد کے اضافے سے زیادہ ہے، این بی ایس کے ماہر شماریات ہی پنگ نے منافع میں اضافہ کی وجہ زبردست پیداوار اور فروخت کے علاوہ خام مال کی لاگت میں کمی بتایا ہے سال رواں کی پہلی ششماہی میں 20ملین یوآن (3ملین امریکی ڈالر ) سے زائد سالانہ آمدن والی صنعتی کمپنیوں نے مجموعی طورپر 3.6ٹریلین یوآن سے زائد کا منافع کمایا۔
جو کہ 2016ء کی زیر تبصرہ مدت سے 22فیصد زیادہ ہے۔ہی پنگ نے عمومی بہتری کے باوجود بڑھتے ہوئے مالیاتی اخراجات سے خبردار کیا ، جون میں اخراجات میں 9.7فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا جو کہ مئی سے 4.6فیصد پوائنٹس زیادہ ہے ،صنعتی شعبے نے جو کہ چین کی مجموعی قومی پیداوار کا قریباً تہائی بنتا ہے ،2015ء کی خراب کارکردگی کے بعد گذشتہ سال بہتری دکھانی شروع کی ہے ۔
خبرنمبر32 ۔۔۔۔۔۔ 27جولائی 2017ء۔۔۔

مزید :

کامرس -