باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم 43.98 ملین ڈالر تک پہنچ گیا،آر ای اے پی

باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم 43.98 ملین ڈالر تک پہنچ گیا،آر ای اے پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال میں ماہ مارچ 2017ء کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم 43.98 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے مطابق مارچ کے دوران 45 ہزار 745 ٹن باسمتی چاول برآمد کیا گیا ہے۔ آر آئی اے پی کے مطابق ایسوسی ایشن باسمتی چاولوں کی برآمدات کے فروغ کے لئے باسمتی چاولوں کے دنیا کے دوسرے بڑے صارف ملک سعودی عرب کے بڑے شہروں میں ’’بریانی میلوں‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ سعودی عرب کے شہریوں کو پاکستانی باسمتی چاول کے اعلیٰ ذائقہ سے روشناس کرایا جاسکے جس سے باسمتی چاول کی قومی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -