اینگرو کارپوریشن کا 2017 کی پہلی سہ ماہی کا بعد از ٹیکس منافع 2.84 ارب روپے رہا

اینگرو کارپوریشن کا 2017 کی پہلی سہ ماہی کا بعد از ٹیکس منافع 2.84 ارب روپے رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے مالی سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 2.84 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کو شائع کیا جس کے تحت فی شیئر 5.42روپے کے حساب سے آمدنی ہوئی جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سال 2016 کے مقابلے میں 23 فیصد کم آمدنی ہوئی جہاں فی حصص 7.05 روپے کے حساب سے 3.69 ارب روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔
کمپنی نے پانچ روپے فی شیئر کے حساب سے عبوری کیش ڈیویڈنڈ(interim cash dividend) کا اعلان کیا۔ آمدنی مارکیٹ کی توقعات پر پوری اتری۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں سیلز کی آمدنی 33 فیصد کمی کے ساتھ 22.499 ارب روپے رہی۔سیلز میں کمی آئی کیونکہ کمپنی کے سب سے اہم فرٹیلائزر کے شعبے اینگرو فرٹیلائزر کی سیلز تین ماہ کے دوران 20 فیصد گری۔ اس کے باوجود مجموعی مارجن 30 فیصد پر مستحکم رہا۔ سیلز کے اخراجات میں کمی کی بدولت کمپنی کی آپریشنل استعداد میں بہتری دیکھی گئی جبکہ فنانس کے اخراجات میں بھی چھ فیصد کمی آئی۔

مزید :

کامرس -