جاپان کے سنٹرل بینک نے افراط زر کی سالانہ شرح کے اندازے کو کم کر کے 1.4فیصد کر دیا
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے سنٹرل بینک نے افراط زر کی سالانہ شرح سے متعلق اپنے اندازے کو 1.5 فیصد سے کم کر کے 1.4فیصد کر دیا ہے۔بینک آف جاپان کے مطابق رواں مالی سال ،جو کہ مارچ 2018 کو ختم ہوگا، میں مرکزی افراط زر کی 1.4فیصد رہنے کا امکان ہے ۔بینک نے کہا کہ اس بات کے خدشات موجود ہیں کہ اقتصادی سرگرمیاں اور قیمتیں دونوں رواں مالی سال کے دوران گراوٹ میں رہیں گی۔بینک نے کہا کہ قیمتوں (کنزیومر پرائس انڈیکس)میں استحکام کا 2 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے لیکن یہ رحجان اتنا مستحکم نہیں کہ اس پر تکیہ کیا جا سکے۔ بینک نے اپنی مانیٹری پالیسی تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔