ایل جی الیکٹرانکس کو 1.03 ٹریلین وان خالص منافع

ایل جی الیکٹرانکس کو 1.03 ٹریلین وان خالص منافع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی ’’ ایل جی ‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کا خالص منافع 1.03 ٹریلین وان (915.08 ملین ڈالر ) رہا جس کی وجہ مصنوعات کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اس کی کل آمدنی 7.1 ٹریلین وان رہی ۔
جو 2016 ء کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی ( 39.5 ارب وان ) کی نسبت 17.9 فیصد زیادہ ہے۔خالص منافع 1.03 ٹریلین وان(915.08 مین ڈالر ) رہا جو کہ ایک ریکارڈ اور توقعات سے زیادہ ہے۔ماہرین نے خالص منافع 845 ارب وان رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

مزید :

کامرس -