جاپانی الیکٹرانکس کمپنی توشیبا نے امریکا میں واقع اپنے جوہری یونٹ کے دیوالیہ ہونے کو تسلیم کرلیا
ٹوکیو (آن لائن) جاپانی الیکٹرانکس کمپنی توشیبا نے امریکا میں واقع اپنے جوہری یونٹ کے دیوالیہ ہونے کو تسلیم کرلیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق توشیبا حکام نے یونٹ کے حکام کو مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ وہ اس یونٹ (ویسٹنگ ہاؤس)کے دیوالیہ پن کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی عدالت میں چیپٹر 11 کے تحت درخواست دائر کرے۔اس چیپٹر کے تحت قرضوں کے بوجھ یا دیگر وجوہات کی بناء پر دیوالیہ ادارے اگر اپنے ڈھانچے میں تبدیلی کرنا چاہیں تو انھیں رعایت ملتی ہے۔توشیبا کے فیصلے پر اس کے حصص کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 1.19 فیصد بڑھ کر 219.8 ین فی حصص پر آگئے۔