انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: صدرکراچی ٹیکس بار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: صدرکراچی ٹیکس بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں صرف دو دن رہ گئے۔ملک کے تمام چیمبرز اور ٹیکس بارز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اکتیس دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کردیا۔کی جائے۔کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر وسیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ سولہ ستمبر کو گوشوارے کا نیا فارم فائنل کیا گیا تھا لیکن فارم پیچیدہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں اب بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی روز سے ایف بی آر کا ویب آن لائن فارم جمع کرنے کا سسٹم سست تھا لیکن اب وہ بھی گزشتہ روز سے مکمل طور پر بند ہے۔دوسری جانب فیڈریشن ہاوس اور ملک کے تمام چیمبرز سمیت ٹیکس بار نے ایف بی آر کے چئیرمن سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اکتیس دسمبردوہزارچودہ تک توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ سال آٹھ لاکھ چالیس ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے ،لیکن رواں سال چالیس فیصد بھی گوشوارے داخل نہیں ہوسکے ہیں۔

مزید :

کامرس -