پاکستانی ٹیم کا وہ کھلاڑی جس نے ڈیل سٹین کو ”اداس“ کر دیا

پاکستانی ٹیم کا وہ کھلاڑی جس نے ڈیل سٹین کو ”اداس“ کر دیا
پاکستانی ٹیم کا وہ کھلاڑی جس نے ڈیل سٹین کو ”اداس“ کر دیا
کیپشن: Muhammad Hafeez

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ میں چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں ایسے میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین اداس اداس نظر آ رہے ہیں اور متلاشی نگاہوں سے ایک کھلاڑی کی تلاش میں ہیں جنہیں وہ بارہا آﺅٹ کرنے کے بعد میدان میں ہی طنز کا نشانہ بنا کر خوب مزہ لیتے رہے ہیں۔
جی ہاں! آپ نے صحیح سوچا، وہ کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ ہی ہیں جنہوں نے 28 بار ڈیل سٹین کا سامنا کیا اور 15 بار ان کی گیند پر آﺅٹ ہوئے اور ہر بار سٹین ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر ان کا مذاق اڑاتے رہے۔ محمد حفیظ ان فٹ ہونے کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ایسے میںڈیل سٹین بھی اداس نظر آ رہے ہیں کہ وہ اب کس کھلاڑی کو آﺅٹ کر کے محمد حفیظ کو آﺅٹ کرنے جیسا لطف لے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوارٹر فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا آسٹریلیا سے نہ ہو تو بہتر ہے: محمد یوسف

اس تمام تر واقعے میں ڈیل سٹین کا مذاق اڑانا انتہائی غلط اقدام ہے تاہم قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی انہیں ایسا کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا تھا اور پوری سیریز کے تمام میچوں میں وہ ڈیل سٹین کے ہاتھوں ہی آﺅٹ ہوتے رہے اور ہر بار آﺅٹ کرنے پر سٹین کی شرارتوں میں اضافہ ہوتا رہا جبکہ آئی سی سی نے بھی ان کی اس حرکت پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا تھا۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -