آئرلینڈ کے کپتان نے پاکستان کو چیلنج کردیا
ایڈیلیڈ(افضل افتخارسے) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے کہاہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو اپنے آخری پول میچ میں شکست دے سکتی ہے، تمام کھلاڑیوں کا اعتماد عروج پر ہے اور پاکستان کے خلاف کامیابی کاموقع ہم ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک محنت سے کھیلا ہے اور کوارٹر فائنل تک رسائی ہم سب کھلاڑیوں کا ایک بڑا خواب ہے اس کو پورا ضرور کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مضبوط حریف ہے لیکن ہم اس کے پریشر میں نہیں آئیں گے بلکہ اس کو پریشر میں رکھنے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو آئرلینڈ نے ورلڈ کپ 2007ء کے میچ میں شکست دے کر کواٹر فائنل کھیلنے سے محروم کردیا تھااور میچ کے اگلے دن پاکستان کے کوچ باب وولمر انتقال فرما گئے تھے۔