ورلڈکپ2015ء فائنل، نیوزی لینڈ بھی بھارت کے نقش قدم پر چل پڑی؟

ورلڈکپ2015ء فائنل، نیوزی لینڈ بھی بھارت کے نقش قدم پر چل پڑی؟
ورلڈکپ2015ء فائنل، نیوزی لینڈ بھی بھارت کے نقش قدم پر چل پڑی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ 2015ء کے فائنل میں میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 183رنز بنائے ہیں ۔جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ میچ آسٹریلیا جیت جائے گاکیونکہ یہ بہت کم سکور ہے اورورلڈکپ کی تاریخ میںآسٹریلیا سب سے زیادہ ورلڈکپ جیتے والی ٹیم ہے اور 6دفعہ فائنل بھی کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیا ورلڈکپ 2015ء میں ساتویں بار فائنل کھیل رہی ہے لیکن بالکل اسی طرح 1983ء کے ورلڈکپ میں بھارت نے بھی فائنل میں 183رنز بنائے تھے ۔ بھارت نے یہ سکور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے تھے جس میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 140رنز پر ہی ڈھیر کر دیا تھا اور 43رنز سے جیت کر ورلڈکپ اپنے نام کیا تھاجبکہ ویسٹ انڈیز بھی اس دور کی سب سے مضبوط ٹیم تھی اور پہلے دو ورلڈکپ اپنے نام کیے ہوئے تھی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا کیوی ٹیم اپنی دوسری اننگزبھی بھارت کی طرح کھیل کے ورلڈکپ اپنے نام کرتی ہے یا پھر آسٹریلیا پانچویں بار ورلڈکپ کا چیمپیئن بنتا ہے۔

ورلڈکپ2015ء فائنل، نیوزی لینڈاور آسٹریلیا کے میچ کی مکمل تفصیلات کیلئے کلک کریں

مزید :

Cricket World Cup 2015 -