ڈاکو نے ٹانگ تڑوانے کے بعد خود ہی ایمبولینس طلب کرلی

ڈاکو نے ٹانگ تڑوانے کے بعد خود ہی ایمبولینس طلب کرلی
ڈاکو نے ٹانگ تڑوانے کے بعد خود ہی ایمبولینس طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں ڈاکو نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ٹانگ تڑوانے کے بعد خود ہی ایمبولینس طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق 60 سال سے زیادہ عمر کے ڈاکو نے دارالحکومت ٹوکیو کے مشرقی نواحی علاقے شیبا میں 35 سالہ سٹور کلرک کو چاقو کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی تاہم کلرک نے اس سے چاقو چھین کر دھکا دیا جس کے نتیجہ میں گر کر ڈاکو کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ کسی محفوظ مقام تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد ڈاکو نے اس سٹور کا پے فون استعمال کرکے ایمبولینس طلب کرلی جس نے اسے ہسپتال پہنچادیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کو ہسپتال سے فارغ ہوتے ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکو سٹور کلرک کی مزاحمت کے باعث واردات میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

مزید :

جرم و انصاف -