صومالیہ میں بے نقاب خاتون قتل
موغادیشو (ویب ڈیسک) صومالیہ میںایک بے نقاب خاتون کو قتل کردیاگیا جس کاالزام لواحقین نے الشباب پر عائد کیاہے تاہم الشباب کے ترجمان نے تردیدکردی ۔
رشتہ داروں کا کہناتھاکہ مبینہ طورپر اسلامی شدت پسندوں نے خاتون کے نقاب نہ پہننے کی وجہ سے اسے قتل کردیا ، رقیہ فرح یارو کو جنوبی صومالیہ کے قصبے ہوشنگو میں ان کے کچے مکان کے باہر شدت پسند تنظیم الشباب کے ارکان نے قتل کردیا ۔
الشباب کے مرکزی ترجمان نے اس الزام کی تردید کی ہے اور موقف اپنایاہے کہ متعلقہ علاقہ الشباب کے مکمل کنٹرول میں نہیں ہے۔