القاعدہ نے ممکنہ طورپر جنگجوﺅں کے سرقلم کرنے پر سعودی عرب کو دھمکی دیدی

القاعدہ نے ممکنہ طورپر جنگجوﺅں کے سرقلم کرنے پر سعودی عرب کو دھمکی دیدی
القاعدہ نے ممکنہ طورپر جنگجوﺅں کے سرقلم کرنے پر سعودی عرب کو دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیم القاعدہ نے ممکنہ طورپر درجنوں جنگجوﺅں کے سرقلم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد ہونے پر سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی ۔
البوابہ نیوز نے برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز کے حوالے سے بتایاکہ یمن میں القاعدہ کی شاخ نے سعودی حکومت کو سوشل میڈیا کے ذریعے ممکنہ طورپر بڑے پیمانے پر ہونیوالی سزاﺅں پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے اطلاعات تھیں کہ سعودی حکام نے شدت پسندی کے الزام میں القاعدہ اراکین سمیت 50سے زائد لوگوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کافیصلہ کیاہے جس پر القاعدہ نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر القاعدہ نے کہاکہ’اللہ کی قسم ، ہمارے قیدیوں کا خون بہنے سے قبل ہمارا خون بہہ جائے گااور قیدیوں کا خون خشک ہونے سے قبل السعود کے فوجیوں کو خون میں نہلادیں گے، ہم زندگی سے تب تک لطف اندوزنہیں ہوں گے تب تک کہ السعودحکمرانوں کی گردنیں اڑادیں گے ‘۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ داعش اور القاعدہ دونوں ہی دعویٰ کرتے ہیں کہ یمن میں سعودی سرحد کے قریب اُن کا کنٹرول ہے اور سعودی عرب میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعہ سے سعودی حکومت بھی پریشان ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2015ءمیں 151افراد کو سزائے موت دی جن میں سے زیادہ ترپر منشیات کا الزام تھا جبکہ اگست میں چاڈ سے تعلق رکھنے والے دوافراد کو القاعدہ کے حملے سے وابستگی پر سزادی گئی ۔ اگر حکومت اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرتی ہے تو 1979ءسے لے کر اب تک سیکیورٹی سے متعلق یہ سب سے زیادہ سزائے اموات ہوں گی ۔