شادی کا خواہشمند دولہا سسرال والوں کے ہاتھوں لٹ گیا

شادی کا خواہشمند دولہا سسرال والوں کے ہاتھوں لٹ گیا
شادی کا خواہشمند دولہا سسرال والوں کے ہاتھوں لٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگلا ہل (ویب ڈیسک) مسیحی خاندان نے افغان سفارتخانہ کے افسر کے ڈرائیور کو شادی کا جھانسہ دے کر منگنی اور نکاح کی آڑ میں 2 لاکھ روپے سے زائد رقم اور زیورات ہتھیالئے۔ اخبار رپورٹ کے مطابق چک نمبر 87 میر پور شاہکوٹ کا رہائشی نوید مسیح افغان ایمبیسی اسلام آباد میں تعینات ایک افسر کے ہاں ڈراﺅیر ہے، 3 سال پہلے اس کی منگنی طارق آباد کالونی کے محمود مسیح کی بیٹی تہذیم بی بی سے ہوئی تھی، رشتہ کی آڑ میں اس کی ساس چھانوں بی بی نے 1 لاکھ 75 ہزار روپے لئے، ایک ہفتہ پہلے اس کے سسر محمود مسیح اور ساس چھانوں بی بی نے اسے فون پر پیغام دیا کہ 23 فروری کی رات 9 بجے انتہائی سادگی کے ساتھ آکر تہذیم بی بی کو نکاح کرکے لے جاﺅ اور سامان ساتھ لے کر آنا، نوید مسیح 3 تولہ زیورات، قیمتی کپڑے اور 50 ہزار روپے ساتھ لایا، نوید مسیح اپنے ساتھیوں مقصود احمد اور سرفراز مسیح کے ہمراہ دلہن لینے اپنے سسر محمود مسیح کے گھر پہنچ گیا۔
 محمود مسیح نے کہا کہ نکاح کیلئے پادری کو بلایا گیا ہے، اس کے آنے میں تاخیر ہے اس لئے دو گھنٹے مزید آپ کو انتظار کرنا پڑے گا، جب رات کے 12 بجے تو محمود مسیح نے ان پر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ تمہاری بہتری اسی میں ہے کہ یہاں سے بھاگ جاﺅ ورنہ شور مچا کر اہل محلہ سے تمہاری پٹائی کروادیں گے، وہ خوف کے مارے کار پر سوار ہوکر واپس اپنے گاﺅں چلے گئے، اگلے روز لوگوں نے بتایا کہ محمود مسیح نوسر باز اور ٹھگ ہے جو سادہ لوح افراد کے ساتھ اپنی بیٹی تہذیم بی بی کی منگنی کرکے لڑکے والوں سے آہستہ آہستہ لاکھوں روپے بٹور کر ہڑپ کرنے کا مکروہ دھندہ کرتا ہے، یہ اپنی بیٹی تہذیم بی بی کی منگنی متعدد لوگوں کے ساتھ کرکے ان کو بلیک میل کرچکا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -