تین شرابی پولیس اہلکاروں کی خاتون سے زیادتی،برہنہ گھمایا

جرم و انصاف

دائرہ دین پناہ (ویب ڈیسک) شراب کے نشہ میں دھت 3 پولیس اہلکاروں نے خاتون سے زیادتی کی اور برہنہ گھمایا، عدالت کے حکم پر پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔

تفصیل کے مطابق محلہ عید گاہ ضلع لیہ کی رہائشی خاتون اپنے شوہرمحمد عمران پٹھان کے ساتھ 22 اگست کو 2بجے رات رکشہ پر جارہی تھی کہ تونسہ بیراج پٹرولنگ چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے روکا۔ محمد رفیق، جاوید اقبال، عمران بشیر نے خاتون کو پکڑلیا جبکہ دیگر خاوند کو رکشہ سمیت دوسری جانب لے گئے۔ اس دوران تینوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے گھماتے رہے، خاتون کے مطابق 23 اگست کو علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر طبی معائنہ ہوا جس کی رپورٹ بھی لف ہے۔

وہ آدمی جس نے 60 بچے پیدا کرلئے اور اپنی بیگم کو پتہ بھی نہ چلنے دیا

پولیس دائرہ دین پناہ کے پاس گئی تو انہوں نے مقدمہ درج نہ کیا تاہم ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو کے حکم پر گزشتہ رات پولیس دائرہ بین پناہ نے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مذکورہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔