شاہکوٹ ، زیادتی میں ناکامی پر 12 سالہ طالب علم قتل

شاہکوٹ ، زیادتی میں ناکامی پر 12 سالہ طالب علم قتل
شاہکوٹ ، زیادتی میں ناکامی پر 12 سالہ طالب علم قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شاہکوٹ (ویب ڈیسک) آج شاہکوٹ کے نواحی گاﺅں ڈلہ چندا سنگھ میں آٹھویں کے طالب علم 12 سالہ سبحان کو 2 مبینہ طورپر ملزموں نے اپنی بیٹھک میں لیجا کر زیادتی میں ناکامی پر گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتول کے والد شاہد کی درخواست پر طلحہ اور کاوش کے خلاف مقدمہ درج کر کےکاوش کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے سبحان کو 2 ملزمان طلحہ اور کاوش موٹر سائیکل پر بٹھا کر اس کے گاﺅں گا ہندراں سے اپنے گاﺅں ڈلہ چند اسنگھ میں اپنے گھر لے گئے۔ اور وہاں دونوں ملزموں نے سبحان سے زیادتی کی کوشش کی ، سبحان نے مزاحمت کی تو اسے طلحہ نے پسٹل سے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ سبحان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ لیجایا گیا اور وہاں سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ میں بھجوادی گئی ہے۔ مقتول کے والد شاہد امین کے مطابق دونوں ملزمان میرے بیٹے کو ملنے گائوں میں آتے تھے اور میں نے اپنے بیٹے سبحان کو متعدد بار سمجھایا کہ ملزمان اچھے کردار کے معلوم نہ ہوتے ہیں ان سے میل جول ختم کر دو۔

مزید :

جرم و انصاف -