دوسری شادی سے دو روز قبل نوجوان قتل

جرم و انصاف

نوشہرہ ورکاں. فیروز والہ (ویب ڈیسک)نواحی گاؤں ٹھٹھہ مانک میں بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر سابقہ سالے نے ساتھی کیساتھ ملکر سابق بہنوئی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ مقتول کاشف کی ایک سال قبل اپنی برادری کی نگہت عرف نگو نامی لڑکی سے ہوئی مگر ان میں ہم آہنگی پیدا نہ ہوسکی اور گھر میں مسلسل جھگڑا رہنے پر کاشف نے نگہت کو طلاق دیدی جسکا نگہت کے بھائی عرفان غفاری کو رنج تھا اور مقتول کاشف اور اس کے بھائی قاسم کی ایک روز بعد 4دسمبر کو شادی طے تھی اور دونوں کی باراتیں قریبی قصبہ جھبراں جانا تھیں. وقوعہ کے وقت مقتول کاشف سودا سلف لیکر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں عرفان نے ساتھی فیاض کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کو پانچ گولیاں لگیں. نوشہرہ ورکاں پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرکے نعش کو قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈیلی پاکستان کایو ٹیوب چینل  سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں