کالعدم تحریک طالبان کا عہدیدار مولوی نسیم ہائی سکیورٹی جیل سے عدالت کے حکم پر رہا

کالعدم تحریک طالبان کا عہدیدار مولوی نسیم ہائی سکیورٹی جیل سے عدالت کے حکم ...
کالعدم تحریک طالبان کا عہدیدار مولوی نسیم ہائی سکیورٹی جیل سے عدالت کے حکم پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ویب ڈیسک) ہائی سکیورٹی جیل سے کالعدم تحریک طالبان کے عہدیدار مولوی نسیم جان کو رہا کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر مولوی نسیم خاں کی رہائی عمل میں آئی۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  2010ء میں مولوی نسیم خاں کو کالعدم تحریک طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتار کر کے باسل میں دھماکہ خیز مواد رکھنے ملک کے خلاف سازش اور دہشت گر دی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یادرہے کہ دودن قبل 12 ربیع الاول کے موقع پر پشاور کے زرعی سیکریٹریٹ پر حملے کے نتیجے میں طلباء سمیت 11 پاکستانی شہید اور 34 زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس حملے کی ذمہ داری بھی تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی جبکہ حملے کے دوران جنگجو مسلسل افغانستان میں بیٹھی اپنی قیادت کو آگاہ کرتے رہےتاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادہ نقصان ہونے سے بچا لیا اور دہشتگردوں کو اپنے انجام کو پہنچا دیا تھا۔ 

ڈیلی پاکستان کایو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

جرم و انصاف -